OnReport

اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

افغانستان؛ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعدد ڈھائی ہزار کے قریب پہنچ گئی۔عالمی خبر رساں کے ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 468 سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.3 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ جس کی گہرائی 40 کلومیٹر تک تھی۔زلزلے سے درجنوں عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے تھے اور امدادی کاموں کے درمیان ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔امارات اسلامیہ حکومت کے ترجمان کے مطابق اسپتالوں میں 1240 زخمی زیر علاج ہیں جبکہ 1 ہزار 320 مکان مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں آنے والے زلزلے سے 4200 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2100 سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ نے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتے کے روز شمال مغربی افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 320 ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دو 6.3 شدت کے زلزلے ہرات شہر کے شمال مغرب میں 25 میل کے فاصلے پر آئے اور اس کے بعد چار بڑے آفٹر شاکس آئے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مزید پڑھیں

See More