نیو یارک ( خصوصی رپورٹ )آخر ایسا کیا اور کیوں ہوا کہ دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کے دعویدار امریکہ کورواں سال کے پہلے 4 ماہ میں ایک بار پھر سے ڈیفالٹ ہونےکا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ۔اور یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈیفالٹ کے اس خدشے کے پیش نظر امریکہ مزید 726 بلین ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے حکمتِ عملی کے لیے 9 مئی کو اجلاس بلا لیا ہے جس میں کانگریس کے ممبران شریک ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں قرض کی حد پر بات چیت ہوگی۔ امریکی وزیرِ خزانہ کانگریس کو جلد قانون سازی کی اپیل بھی کر چکے ہیں۔امریکا کی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بدستور موجود ہے۔ امریکہ ایک ماہ کے دوران ڈیفالٹ کر سکتا ہے، 31.4 کھرب ڈالر قرضے کی حد پر فوری اقدامات کیے جائیں۔