OnReport

اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا، قیمت 279 روپے کی سطح پر آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 سے کم ہوکر 279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔آئی ایم ایف و عالمی بینک کی رواں سال پاکستانی معیشت کی نمو کی مثبت پیشگوئیوں، 6 ماہ کے وقفے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافے اور دوسرے مرحلے میں ڈالر کی مزید تنزلی کی اطلاعات کے باعث بدھ کو بھی ڈالر ریورس گئیر میں رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی 279روپے کی سطح پر آگیا۔انتظامی اقدامات اور مسلسل کریک ڈاؤن کے نتیجے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی قانونی چینلز سے ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، ڈالر کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے خدشات پر ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے ذرمبادلہ کی مارکیٹوں میں یومیہ بنیادوں پر ڈالر کی فروخت کا حجم بڑھکر 25ملین ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بدھ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1 روپے 17 پیسے کی کمی سے 279 روپے 33 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران وقفے وقفے سے درآمدی طلب آنے سے قیمت بڑھی اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99 پیسے کی کمی سے 279روپے 51 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی 1 روپے کی کمی سے 279روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس طرح سے غیر روایتی طور پر ڈالر کے اوپن ریٹ انٹربینک ریٹ سے 51پیسے کم ہوگئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ڈالر کی قدر 275 روپے پر آنے کی بازگشت ہے جبکہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی جانب سے بارہا غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے واضح بیانات سے مارکیٹ سینٹیمنٹس بہتر ہونے سے بھی ڈالر کی سپلائی ناصرف بڑھ رہی ہے بلکہ اسکے طلبگار کم اور فروخت کنندگان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مزید پڑھیں

See More