لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز میں ایئرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو برطانیہ میں قید کی سزا سنا دی گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق جنسی ہراسگی کا یہ واقعہ گزشتہ سال دبئی سے مانچسٹر جانے والی ایک پرواز میں پیش آیا۔مجرم کی شناخت محمد رزاق کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 29سال ہے۔ اس نے دوران پرواز ایئرہوسٹس کو ہراساں کیا جس نے پائلٹ کو اس بات سے آگاہ کیا اور مانچسٹر ایئرپورٹ پر پرواز کے لینڈ کرتے ہی اس مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اب برطانوی عدالت کی طرف سے جرم ثابت ہونے پر محمد رزاق کو 18ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔