لندن ( آن لائن) برطانوی ڈاکٹروں نے تنخواہ کے معاملے پر 72 گھنٹوں پر مشتمل نئی ہڑتال کا اعلان کردیا۔ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے طبی خدمات میں بڑے خلل کی وارننگ دی گئی ہے۔یہ ہڑتال ریاست کی مالی اعانت سے چلنے والی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی تازہ ترین ہڑتال ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے صبح سات بجے واک آؤٹ کے ذریعے ہڑتال کا آغاز شروع کیا اور یہ تین روز تک جاری رہے گی۔برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کی جونیئر ڈاکٹرز کمیٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں طبی ماہرین کی تنخواہوں میں حقیقی معنوں میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ تنخواہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ تنخواہ کو 2008-2009 کی سطح پر بحال کیا جائے لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب اس سال تقریباً 35 فیصد اوسط تنخواہ کا اضافہ ہوگا اور یہ بہت مہنگا ہے۔ حکومت نے تنخواہ میں پانچ فیصد اضافے کی پیشکش کی ہے۔