لندن ( ویب ڈیسک ) بادشاہ چارلس نے برٹش پاکستانی احسان شاہد چوہدری کو برٹش امپائر میڈل کے لیے منتخب کر لیا ۔ انہیں یہ میڈل ان کی کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا، وہ گذشتہ چار سال سے ہونسلو میں مسلم ہینڈز فری کچن چلا رہے ہیں جس سے ہزاروں مستحق افراد مستفید ہوچکے ہیں۔