OnReport

اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک
اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

صم بکم عمی فھم لا یرجعون

تحریر :فرزانہ افضل
آج کل سوشل میڈیا پر ایک شادی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خوشحال گھرانے سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی نے نہایت سادگی سے نکاح کیا ہے یہ تقریب گھر کے چھوٹے وہ سادہ سے گارڈن میں منعقد ہوئی جس میں دولہا اور دلہن سادہ کرسیوں پر جن پر کوئی سجاوٹ نہیں ہے امنے سامنے بیٹھے ہیں درمیان میں پھولوں کا پردہ تان رکھا ہے لڑکے کے سائیڈ پر اس کے گھر والے بیٹھے ہیں اور اسی طرح لڑکی کی جانب اس کی فیملی ممبرز موجود ہیں کل ملا کر مہمانوں کی تعداد 20 سے 25 کے قریب ہوگی نکاح خواں نکاح پڑھاتے ہیں اور ایجاب و قبول کے بعد دو افراد پھولوں کا پردہ درمیان سے ہٹا دیتے ہیں ۔ دولہا دلہن اٹھ کر گلے ملتے ہیں اور دلہن اپنے شوہر سے فرط محبت میں کہتی ہے “آل یورز ناؤ” یعنی اب میں تمہاری ہوں۔ اس کے بعد کیک کاٹنے اور پھر رخصتی کی رسم دکھائی گئی۔ تقریبا ڈیڑھ منٹ کی اس ویڈیو سے ، مثبت سوچ رکھنے والے ناظرین نے انتہائی سادگی سے کی گئی اس شادی کو سراہا اور کمنٹس میں اسے ایک مثالی شادی قرار دیا ۔ اور کہا کہ شادیوں پر بلا دریغ اور بلا وجہ خرچ کرنا محض ایک حماقت اور جاہلانہ رسم ہے، دکھاوا ہے ۔ جبکہ ان کے برعکس اتنی ہی تعداد میں منفی سوچ اور ذہن کے مالک لوگوں نے لڑکی کے بے باک ہونے پر اعتراضات اٹھاۓ اور دولہا دلہن کا نکاح کے بعد سب رشتہ داروں کی موجودگی میں گلے ملنے کو بے شرمی اور “غیر اسلامی” قرار دیا۔ یعنی اس ویڈیو سے کوئی پازیٹو میسج اخذ کرنے کی بجائے حسب عادت تنقید کا نشانہ بنایا ہماری قوم تنقید کرنے اور طنز کے تیر چلانے کا بہانہ ڈھونڈتی ہے۔ یعنی سب کچھ بہترین ہو رہا ہو، شادی بیاہ میں کسی نے اعلٰی ترین انتظام کر رکھا ہو پھر بھی رشتہ دار کہہ دیں گے “چاول تو کچے تھے” یا ” پلاؤ تو ڈھیلا تھا ” یعنی برائی کہیں نہ کہیں سے ڈھونڈ ہی لائیں گے۔ اکثر جگہوں پر تو یہ مثال بڑی فٹ آتی ہے ، “آٹا گونددی ہلدی کیوں اے” ۔ میرے ڈیڈی جان مرحوم ایسی سچویشن میں کہا کرتے تھے ، “صم بکم عمی فھم لا یرجعون” ۔ کسی کے اچھے کام اور اچھے انتظام کو دیکھ کر منہ میں گنگھنیاں کیوں پڑ جاتی ہیں، یوں گم صم کیوں ہو جاتے ہیں۔ تعریف میں کنجوسی نہ کیا کریں، دل بڑا کریں دوسروں کی اچھی باتوں اور اچھے کاموں کو سراہنا سیکھیں۔
دوسرا پوائنٹ میاں بیوی کا پبلک میں یا رشتہ داروں کی موجودگی میں گلے ملنا غیر اسلامی فعل ہے ۔ میں نے کسی کے ایسے کمنٹ کے جواب میں سمجھانے کی کوشش کی ، کہ بھائی دونوں کا نکاح ہو چکا ہے لہذا غیر اسلامی ہرگز نہیں ہے ہاں اگر آپ کو برا لگ رہا ہے تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے کلچر کے منافی ہے ، یعنی رشتہ داروں کی موجودگی میں شرم کی جائے۔ بہرحال کیا اسلامی ہے اور کیا غیر اسلامی، ایک طویل بحث چھڑ جائے گی۔ میاں بیوی کا لوگوں کی موجودگی میں محبت سے گلے لگنا تو غیر اسلامی قرار پایا اور جو مرد و خواتین شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی غیر عورتوں اور مردوں سے پرائیویٹ تعلقات رکھتے ہیں تعلقات نہ بھی ہوں تو دل لگی کے لیے فلرٹ کرتے ہیں بعض جرآت مند مرد ، خواہ مالی حالات اجازت دیں یا نہ دیں شیخی میں آ کر ایک سے زائد شادیاں کرتے ہیں جب کہ بیویوں کے حقوق میں انصاف بھی نہیں کر پاتے تو یہ سب کیا اسلامی ہے۔ بہت لمبی بات ہو جائے گی ۔ صلاح پر غور فرمائیں ۔ تنگ نظری چھوڑ دیں۔ جہاں کہیں کوئی اچھی بات سنیں یا دیکھیں تو اس میں کیڑے ڈھونڈنے کے بجائے صرف میسج پر فوکس کریں اور اس کو اپنی زندگی میں بروۓکار لائیں ۔ دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں۔ یقین مانیۓ آپ کو بہت سکون اور اطمینان ملے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
100% LikesVS
0% Dislikes

مزید پڑھیں

See More