لندن (ویب ڈیسک) لندن میں مقیم ٹک ٹاکر جیا خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی تڑوا کر ان سے چوتھی شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پی ٹی آئی سے ناطہ توڑنے والے گلوکار ابرار الحق کے لندن میں ہونیوالے کنسرٹ میں شرکت کے بعد ٹک ٹاکر جیا خان نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ٹک ٹاکر کاکہناتھاکہ ہ وہ عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کے لئے تیار ہیں اور اپنے ساتھ پاؤنڈز لے کر پاکستان آئیں گی جو یہاں بانٹ دیں گی۔عمران خان کی ہنسی خوشی گزرنےو الے ازدواجی زندگی کے سوال پر ٹک ٹاکر جیا خان نے کہا کہ میں عمران خان کی شادی توڑنا چاہتی ہوں ، جمائما اور ریحام کے بعد مذہبی خاتون آئی، اب ان کی زندگی میں گلیمر چاہیے ، ایک شرارتی بیگم چاہیے ، ہر شخص کوزندگی میں تفریح چاہیے ۔70 سال کے قریب عمران خان کی عمر ہونے بارے سوال پر جیا خان کاکہناتھاکہ مجھے برا نہیں لگے گا کیونکہ وہ عمران خان ہے، میں ناچتی ہوں، کودتی ہوں، گنگنای ہوں، میں اس سے زیادہ اس موضوع پر بات نہیں کرسکتی ۔