OnReport

اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

محفوظ علاقوں میں رہائش سے امراضِ قلب کا کم امکان

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جن کو اپنے علاقوں میں جرائم سے محفوظ ہوتے ہیں ان کے دل دورے سے موت واقع ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔محققین نے مطالعے میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ علاقوں میں موجود مخصوص خصوصیات دل کے دورے اور فالج سے ہونے والی اموات پر کتنی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ماہرین نے چین سے تعلق رکھنے والے 35 سے 70 برس کے عمر کے درمیان تقریباً 36 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ان افراد نے اپنے علاقوں کے ماحول کے متعلق سوالناموں کو پُر کیا۔ ان سوالناموں میں انہوں اپنے علاقوں میں جرائم سے تحفظ کا احساس، اپنے علاقے سے اطمینان، علاقہ کی خوبصورتی، دکانوں تک آسان رسائی اور دیگر عوامل کے متعلق بتایا۔ماہرین نے تحقیق میں شامل افراد کی طبی تاریخ کا جائزہ بھی لیا۔ اوسطاً 12 سال کے تحقیق میں 2000 سے تھوڑی زیادہ اموات سامنے آئیں جن میں 765 اموات قلبی امراض سے تھیں۔اس دوران 3000 قلبی مرض کے وقوعات (دل کے دورے اور فالج کے کیسز) بھی سامنے آئے۔ایمسٹرڈم میں ای ایس سی کانگریس میں پیش کیے گئے مقالے کے مطابق تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے اپنے علاقوں کے محفوظ ہونے کے متعلق بتایا ان کے تحقیق کے دورانیے میں اموات کے امکانات میں 9 فی صد کم تھی۔ جبکہ قلبی امراض سے ہونے والی اموات کے امکانات 10 فی صد سے کم تھے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ماحول کے بہتر ہونے کا تعلق دل کے دورے اور فالج کے کیسز میں 6 فی صد کمی سے تھا۔بیجنگ کے نیشنل سینٹر فار کارڈیو ویسکیولر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر مینگیا لی کا کہنا تھا کہ ہمارے آس پڑوس کے ہماری صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے متعلق شواہد میں اضافہ ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مزید پڑھیں

See More