اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے کا بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 91 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔