OnReport

اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک
اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کریٹیو مائنڈز میڈیاکے زیراہتمام ما نچسٹر میں کافی مارننگ تقریب کا انعقاد

لندن (رپورٹ ،محمد اسحاق ہاشمی ) کریئٹو مائنڈز میڈیاکے زیراہتمام مانچسٹر میں خواتین کیلئے کافی مارننگ کی تقریب کا انعقاد ہوا ، کر یٹیومائنڈز میڈیا کی اس دوسری کافی مارننگ تقریب میں خواتین نے بھرپور شرکت کی ،خواتین شرکاء نے کریٹو مائنڈز میڈیا کی بانی فرزانہ افضل کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا ،کافی مارننگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ افضل نے کہا کہ میں تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر میری دعوت پر یہاں تشریف لائیں ، یوم آزادی کے مہینہ کے حوالے سے فرزانہ افضل نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعا کی، انہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشن کی تکمیل کیلئے کمیونٹی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، معاشرہ عورت اور مرد دونوں سے مل کر بنتا ہے اور ایک کامیاب معاشرے کے حصول کیلئےخواتین کی ترقی اور بہبود خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔ میں جس مشن کو لیکر آگے بڑھ رہی ہوں اس کو کامیاب بنانے میں مجھے کمیونٹی کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے ،میں کریٹیومائنڈز میڈیا کے پلیٹ فارم سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہوں ،اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کوششیں جا ری رکھوں گی ، کافی مارننگ کی اس تقریب میں خواتین کی صحت سے متعلق یہ خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تجربہ کار بیوٹیشن اور صوفی ہیلر ماہر روحانیات مسز سلمیٰ چو ہدری نے اپنے لیکچر میں کہا کہ میں فرزانہ افضل کو مبا رکبا دپیش کرتی ہوں جو آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں اپنا قیمتی وقت دوسروں کی خوشی کیلئے نکال رہی ہیں ،ایسی تقریبات سے خواتین کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ،خواتین اپنی مصروفیات سے کچھ ٹائم اپنے لئے نکالتی ہیں اور ایسی محفلوںسے بہت کچھ سیکھ کر جا تی ہیں ،مسز سلمیٰ چو ہدری نے خواتین کو خوبصورت اور جوان رہنے کیلئے مختلف ٹپس پر لیکچر دیا ،انہوں نے خواتین کو بتایا کہ خواتین کی خوبصورتی دراصل صحت مند خوراک اور مثبت ذہنی صحت پر منحصر ہوتی ہے اس کیلئےڈائیٹ پر بھرپور توجہ دیں ،ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں ،صحت مند کھا نوں کا استعمال کر یں ،آج کل مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جو غیر ضروری کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے تفصیل سے سمجھایا کہ انسانی جذبات اور پریشانیاں ہارمونز پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ فرزانہ افضل نے خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کی صحت کیلئے جو کام شروع کر رکھا ہے اس کیلئے میں اس کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتی ہوں ،محفل کے اختتام پر تمام خواتین شرکاء نے فرزانہ افضل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آج کے اس سیمینار سے بہت کچھ سیکھ کر جا رہی ہیں اور انہیں اپنے صحت کے حوالے سے بہت مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ خواتین نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ کریئٹو مائنڈ میڈیا اسی طرح کے مفید معلوماتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مزید پڑھیں

See More