OnReport

اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

2050 تک فالج کے سبب اموات کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ جائے گی

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 2050 تک فالج کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے زیادہ متاثر کم اور متوسط آمدنی والے ممالک ہوں گے۔لانسیٹ نیورولوجی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فالج کے سبب ہونے والی اموات کی جو تعداد 2020 میں 66لاکھ تھی وہ 2050 میں بڑھ کر 97 لاکھ تک متوقع ہے۔محققین کی جانب سے رپورٹ میں اس متوقع مسئلے سے نمٹنے کے لیے شواہد پر مبنی کارگر حل کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے۔فالج سے ہونے والی اموات کے متعلق یہ اعداد و شمار ورلڈ اسٹروک آرگنائزیشن اور لانسیٹ نیورولوجی کمیشن (جس کے تحت چار مطالعے شائع ہوئے) کی مشترکہ کوشش سے سامنے آئے ہیں۔اس کمیشن کے تحت شائع ہونے والے ان چار مقالوں میں عالمی سطح پر فالج کے بحران کو کم کرنے کے لیے عملیتی تجاویز پیش کی گئیں تھیں۔رپورٹ میں کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کرانے اور سختی سے نگرانی پر زور دیا گیا۔کمیشن نے اپنی تحقیق کے نتائج کا اساس شواہد پر مبنی 12 تجاویز، فالج کی نگرانی، بچاؤ، انتہائی احتیاط اور کیفیت میں صحتیابی میں پیش کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مزید پڑھیں

See More