اسلام آباد(رپورٹ محمد اسحاق ہاشمی)ایث منی کے تعاون سےCREATIVE MINDS MEDIA کے زیر اہتمام پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں شام غزل کا اہتمام ،شام غزل کی خوبصورت تقریب میں مہمانوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ،کامیاب پروگرام کے انعقاد پر شرکاء کی طرف سے بانی CREATIVE MINDS MEDIA فرزانہ افضل کو مبا رکبا دیں ،مزید پروگرامات کے انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی گئی ،شام غزل کی تقریب میں قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹرطارق وزیر،ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر ،لارڈ میئر آف مانچسٹر یاسمین ڈار ،ماجد ڈار ،اعجازافضل سمیت سیاسی ،سماجی ،کاروباری ،صحافی ودیگر معززین کی بھرپور شرکت ،تقریب کی میزبانی کے فرائض عاطف چو ہدری نے اداکیے ،مشہور شاعر عبد الشکور نے خوبصورت شاعری سے محفل کا رنگ جمادیا ،شام غزل میںزاہد علی ،بشارت بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان ما نچسٹرطارق وزیر ،لارڈ میئرآف مانچسٹر یاسمین ڈار نے کہا کہ فرزانہ افضل کی کمیونٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،فرزانہ افضل CREATIVE MINDS MEDIAکے پلیٹ فورم سے کمیونٹی کو یکجا کرنے اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کررہی ہیں ،نفسا نفسی کے اس دور میں اپنا قیمتی وقت نکال کر کمیونٹی کیلئے کام کرنے والے کسی مسیحاسے کم نہیں ہوتے ہیں ،ہم فرزانہ افضل کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ،ہم انشااللہ ہرکام میں فرزانہ افضل کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کت کھڑے ہوں گے ،آخر میں بانی CREATIVE MINDS MEDIA فرزانہ افضل نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کیلئے کام کرنا میں اپنا فرض سمجھتی ہوں ،چاہتی ہوں کہ خواتین ہر میدان میں آگے بڑھ کر کام کریں ،خواتین کو باوقار بنانے کیلئے میں مختلف پراجیکٹ پر کام کررہی ہوں ،انشااللہ CREATIVE MINDS MEDIA کے پلیٹ فورم سے خواتین کیلئے کام کرتی رہوں گی ،خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں ،خواتین کے کردار کے بغیر معاشرے کی تکمیل نہیں ہو سکتی ،میں تمام خواتین سے کہتی ہوں کہ وہ خود کو کمزورمت سمجھیں ،اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مردوں کے شانہ بشانہ ہو کر کام کر یں ،میں خواتین کو یہ بھی کہوں گی کہ وہ جدید دورکی ٹیکنالوجی سے آشنا ہوں،اپنی ذاتی فلاح وبہبود پر توجہ دیں،علم حاصل کریں ،پڑھائی کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی،برصغیر کی کثیر تعداد میںخواتین مالی طور پرپسماندہ ہیں،اب انہیں کام کرنا چاہیے ،میں آخر میں ایک مرتبہ پھر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے شام غزل کے پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے میری حوصلہ افزائی کی