OnReport

اہم خبریں
  • اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی
  • بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر
  • جاپان؛ شدید برفباری میں رن وے پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
  • رواں برس عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم
  • خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں
  • مشاہد حسین کی بہن البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید
  • امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک
  • غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے والے 5 تارکین وطن سردی سے ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

ڈینگی کے وار برقرار، 24 گھنٹوں میں مزید 28 شہری بیمار

لاہور ( ویب ڈیسک) لاہور شہر میں ڈینگی کے وار مسلسل بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد میں مرض کی تشخیص ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 67 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں 36 مریض زیر علاج ہیں، صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 2 ہزار 678 بیڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔2011ء میں ڈینگی پوری شدت کے ساتھ سامنے آیا، تب اِس مرض سے 270 اموات ریکارڈ کی گئیں، صورتحال کے پیش نظر تب کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 90 روز کی خصوصی انسداد ڈینگی مہم چلائی جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے، اُس کے بعد 2019ء اور 2021ء میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں کافی شدت دیکھنے میں آئی۔اب ایک مرتبہ پھر ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیز رفتار اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ بارشوں کے باعث جگہ جگہ کھڑے ہونے والے پانی کے ساتھ گرم مرطوب موسم ڈینگی افزائش کیلئے مثالی ماحول فراہم کرتا ہے، لاہور میں اب تک ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 350 سے تجاوز کرچکی ہے جو مسلسل بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مزید پڑھیں

See More